سارہ منصور آئی ٹی ایف لیول 3 ٹینس کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

78

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)سارہ منصور نے آئی ٹی ایف لیول 3 ٹینس کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سارہ منصور، پاکستان کی سابق نمبر 1ٹینس کھلاڑی کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔ یہ سرٹیفیکیشن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے پیش کردہ اعلی ترین سطح ہے۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ آن لائن ماڈیول مکمل کرنے اور پھر 7 جون سے 20 جون 2024 تک والنسیا، ا سپین میں کوچ سرٹیفیکیشن حاصل کیا۔ کورس میں اس کی شرکت اولمپک سولیڈیریٹی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اسکالرشپ کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے سارہ کو اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کے حوالے سے ان کی محنت اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سارہ کی کامیابی پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔کرنل ضیا الدین طفیل، سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف نے بھی سارہ کی شاندار کامیابی پر ان کی تعریف کی ۔