قلات :سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

73

قلات(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے، قوم کی حمایت سے سکیورٹی فورسز امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلیے پْرعزم ہیں۔