خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنےوالا مین پوری فروش گرفتار

231

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنےوالے مین پوری فروش سمیت 4ملزمان کوگرفتا رکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈویوسف پولیس نے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے مین پوری سپلائی کرنےوالے ملزم افسرخان کو ساتھیوں غلام رسول عرف لالا اور اکرم پنہور سمیت گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے 250 کلو خام مال اور 200 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی،ملزم افسر خان نے خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر ظاہر کیا،ملزم قبضے سے شناختی کارڈ، موبائل فون جس میں حساس ادارے اور پاک آرمی کی یونیفارم میں ملبوس تصاویر برآمد ہوئی ملزم کا خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو بلیک میلنگ کے شواہد بھی ملے ہیں، ملزم افسر خان سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ جبکہ ملزم افسر خان کے خلاف سرکاری ادارے کا نام اور علامات استعمال کرنے کے جرم میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔دریں اثناءپبن پولیس نے جھگڑے کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے گزشتہ روز ٹنڈو حیدر کے قریب جھگڑے کے دوران ایک شہری راجا عرف راجو کو زخمی کردیا تھا جو بعد ازاں ہلاک ہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ملزمان انیش اور راجا کے خلاف مزید ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں ۔