لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ضلع کشمور کے علاقے تھانہ کرمپور کی پی پی شبیرآباد کی حدود گائوں شیر خان گھنیو میں گھنیا کے 2 گروپوں میں سیاہ کاری کے تنازع پر ایک لڑکی قتل اور 3 افراد کو زخمی کرنے معاملہ۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب کا نوٹس۔ ایس ایس پی کشمور سے رابطہ۔ قتل اور زخمی کرنے میں ملوث ملزمان کو بنادیر گرفتار کرنے کے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور کے تھانہ کرمپور کی پی پی شبیرآباد کی حدود میں گائوں شیر خان گھنیو میں 2 گروپوں میں سیاہ کاری کے تنازع پر قتل ہونے والی لڑکی زیب النساء اور حسیب اللہ، حماداللہ، مرتضیٰ گھنیو کو زخمی کرنے کے معاملے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے نوٹس لیتے ہوئے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کر دیے۔