قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے 50 سال مکمل: گولڈن جوبلی پر پارلیمنٹ کو سجادیاگیا

317
Lights on Parliament Building

اسلام آباد: قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے قانون کے 50 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کی عمارت کو سبز برقی قموقموں سے سجادیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دینے کا بل آج سے ٹھیک 50 سال پہلے پاس کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سبز روشنیوں سے منور کرنے کا مقصد قانون منظور کرنے والے ممبران پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا یہ قانون منظور کرنے والے تمام ارکان پارلیمنٹ اور قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔