راجستھان: بدتمیزی پر طالبات نے دکاندار کی عوام کے سامنے پٹائی کردی

343

بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کچامن میں اسکول کی طالبات نے دکاندار کی چھیڑ چھاڑ کے خلاف سرعام سخت ردعمل دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھوتا روڈ پر پیش آیا جہاں کچھ طالبات موبائل چارج کرانے گئیں تو دکاندار نے بدتمیزی کرتے ہوئے ایک طالبہ سے کہا کہ “مجھے I LOVE YOU کہو، پھر موبائل چارج کروں گا۔”

اس غیر اخلاقی مطالبے پر طالبات نے دکاندار کی عوام کے سامنے پٹائی کردی۔ طالبات کی پٹائی کے بعد دکاندار نے مزید دھمکیاں دیں لیکن طالبات نے اسے دکان سے باہر لا کر عوام کے سامنے تھپڑوں کی بارش کر دی۔

بعد ازاں دکاندار کو پولیس کے حوالے کیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں لوگوں نے طالبات کی جرات اور بہادری کی تعریف کی۔