حال ہی میں امریکی یوٹیوبر نے روبوٹ کتے پر تجربہ کیا، جو اسے مہنگا پڑ گیا جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسپیڈ جوکہ امریکی یوٹیوبر کیساتھ آن لائن اسٹریمر بھی ہے۔ انہوں نے تقریبا 100,000 ڈالرز کے کتے پر ایک تجربہ کیا۔
یوٹیوبر اسپیڈ روبوٹ کتے کو مختلف کمانڈز دیتا رہا، جس میں اسے بیٹھنے اور پنجوں پر کھڑا ہونے کی ہدایت شامل ہے۔
اسپیڈ نے پھر بیک فلپ کرتے ہوئے روبوٹ کو پیروی کرنے کا حکم دیا۔
لیکن وہ اس وقت حیران رہ گیا جب اسپیڈ نے روبوٹ سے بھونکنے کو کہا اور روبوٹ نے اچانک اس پر آگ کے شعلے فائر کر دیے۔
ویڈیو کے آخری لمحات میں اسپیڈ پول میں چھلانگ لگا دیتا ہے اور روبوٹ کتے کو ‘رک جاؤ، رک جاؤ’ کہتا ہے۔