آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟

284

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے  ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 261500 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 224194 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 21 ڈال سے کم ہو کر 2497 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔