سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے استعفے نہیں آئے صرف ایک آیا ہے کیونکہ اختر مینگل کے ساتھ سیاسی مسئلہ ہوگیا تھا اور اب مینگل کے پاس یہی راستہ تھا کہ وہ استعفا دے کر بتاتے کہ وہ بلوچوں کے ساتھ ہیں۔ سکھر میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں آج بھی اس جذبے سے سرشار ہوں جو 13سال کی عمر میں 1965 میں ہوا کرتا تھا، اس وقت جذبہ تھا، حب الوطنی تھی، محبت تھی اور سب سے بڑی دشمن کے خلاف نفرت تھی۔ایک سوال کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نہ ہم سے ناراض تھے، نہ ہیں اور نہ ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان استعفے نہیں آئے بلکہ صرف ایک استعفاآیا ہے کیونکہ اختر مینگل کے ساتھ سیاسی مسئلہ ہوگیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک خاتون سیاسی طور پر مضبوط ہو گئی ہیں لہٰذا اب مینگل کے پاس یہی راستہ تھا کہ وہ استعفا دے کر بتاتے کہ وہ بلوچوں کے ساتھ ہیں اور میں تو کہوں گا کہ انہیں بلوچوں کے ساتھ ہونا بھی چاہیے کیونکہ بلوچستان، پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا ہی پاکستان ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ اختر نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پر اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا تھا۔