اسلام آباد: جمعیت علمائے پاکستان کے تحت ختم نبوت آل پارٹیز کانفرنس میں تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں نے شرکت اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مسئلہ ختم نبوت پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کی آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت جید علماء مشائخ عظام اور دانشوروں نے واضح کیا ہے کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے لیے تمام امت مسلمہ باہم متحد ہے اور یہی نقطہ اتحاد ہے اس کے دفاع کے لیے جرأت بھی ہے اور تیار بھی ہیں امتناع قادیانی آرڈینس کو مزید موثر بنانے کے لیے سفارشات پیش کریں گے قادیانیوں کوتمام کلیدی عہدوں سے برطرف کیا جاے ، سپریم کورت تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرے فیصلے میں تاخیر سے اضطراب بڑھ رہا ہے ۔
جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت کانفرنس ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت جید علماء و مشائخ وکلاء، طلباء رہنماوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے سجادہ نشین سید شمس الدین ، جماعت اہل سنت پاکستان کے ناطم اعلی صاحبزہ خالد سلطان قادری، جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، مفتی گلزار احمد نعیمی، پاکستان فلاح پارٹی کے سربراہ امانت علی زیب ،پیر سرکار جی ، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبد اللہ حمید گل، علامہ محمد حیدر علوی، علامہ حسیب احمد نظری، مفتی خطیب مصطفائی علامہ عار ف حسین واحدی، ڈاکٹر طارق سلیم، سیدناصر عباس شیرازی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان، جے یو پی کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور، جماعت اہل سنت پاکستا ن کے نائب ناظم اعلی ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ سید افتخار حسین نقوی، مولانا اسحاق نورانی، طاہر رشید تنولی، انجمن طلباء اسلام کے صدر مبشر حسین الحسینی، محمد ایوب خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔
اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے معاملےپر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے اور نہ ہی کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا جائے ۔یہ معاملہ دین کی بنیاد کا معاملہ ہے ختم نبوت کے معاملے پر تمام مکاتب فکر اختلافات سے بالا تر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر باہم متحد ہیں اور اس ضمن میں کوئی دباو برداشت نہیں کیا جائے گا۔عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ساز ش اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش ہے ، انہوں نے کہ تمام کلیدی عہدوں سے قادیانوں کو برطرف کیا جائے صرف پاکستان ہی نہیں دیگر ممالک میں بھی قادیانیوں پر پابندیاں ہیں ۔
آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا خطاب پا کستان اسلام کے لئے بنا مگر اقتدار پر سیکولر طبقہ قابض ہوگیا پہلی قانون سازی اسلام کے لئے کرنی ہے پہلا وزیر قانون ہندو کو بنادیا گیا پاکستان کے پہلے ہندو وزیر قانون نے اسلامی آئین کا ڈھانچہ تشکیل دینا تھا پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ قادیانی سر ظفر اللہ کو بنا دیا گیا چھبیس سال تک آئین نہیں دیا گیا چند علما پارلیمان میں پہنچے تو اسلامی آئین بنا پاکستان کا آئین اسلامی ہے مگر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے قادیانیوں کے مسئلے پر پارلیمان کو علما نے قائل کیا قادیانی اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کریں اقلیتوں کے حقوق لے لیں سابق گورنر سلمان تاثیر کے معاملے پر آصف علی زرداری پیچھے ہٹنے پر مجبور کیاووٹرز فارم سے حلف نامہ کا لفظ نکالا گیا تو نوازشریف سے واپس کرایا اس پارلیمان نے حلف نامہ بحال کیا پارلیمان اور سپریم کورٹ دونوں نے قادیانیوں کے ہمیشہ کے لئے غیر مسلم ہونے پر مہر لگادیں پارلیمان کے اندر اور باہر سے دباو بڑھا اور سپریم کورٹ کو اپنا دیاہوا فیصلہ واپس لینا پڑا ختم نبوت قوم کا نکتہ اتحاد ہے ختم نبوت کے خلاف قانون سازی ہماری لاشوں سے گزر کرہی ہوسکتی ہے۔
پیر سید شمس الدین گیلانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر پوری امت مسلمہ کا اتفاق ہے یہ عقیدہ اصل ہے دین کی اساس ہے امت کا اجماع ہے کہ اصل کا منکر دائرہ اسلام میں نہ رہے گاسپریم کورٹ تفصیلی فیصلہ جلد دے تاکہ اضطراب دور ہوسکے ناموس رسالت کے تحفظ کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری نے کہا کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تمام مکاتب فکر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بیدار اور پوری طرح چوکس ہے ، ختم نبوت پر کسی کو ڈاکہ نہیں مارنے دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ فورا فیصلہ کرے۔
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ختم نبوت کا کام جب بھی آئے سب کام چھوڑ دیں زندگی کے سب کام آسان ہو جائیں گےآپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیوں کچھ عرصہ بعد ہمارا ایمان ٹیسٹ کیا جاتا ہےدو معاملات پہ باالخصوص یہ کام ہوتا ہےختم نبوت کے معاملہ پہ ہر تھوڑے عرصے بعد ایسے کام کیے جاتے ہیں یہ ڈیڑھ پونے ارب مسلمان ہیں، ہماری مائیں غازی علم الدین شہید پیدا کرتی رہیں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان میں ختم نبوت کے دفاع کرنے کی ضرورت پیش آنا افسوس ناک ہے سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس تفصیلی فیصلے کو جلدسامنے لایا جائے کیاذوالفقار علی بھٹو کو بھی قادیانیت کی طاقت کا اندازہ تھا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کہ وہ قادیانیوں کے غیر مسلم قرار دینے کے بل پر اپنی موت کے پروانے پر دستخط کررہا ہوں انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت پر حملے ہو رہے ہیں پارلیمنٹ اور حکومت اپنا کردار ادا کرے۔
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ پیر سید صفدر شاہ گیلانی نے کہا سپریم کورٹ جلد فیصلہ کرے انہوں نے کہا جمعیت علماء پاکستان ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مہم چلائے گی۔
ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کہا کہ پابندی کے باوجود قادیانیت اپنی کتابیں تقسیم کر رہے ہیں حکومت ان کتابوں پر پابندی لگائے امتنائے قادیانیت آرڈینس کو مزید موب ط اور موثر بنانے کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کریں قادیانی شارع اسلام استعمال نہیں کر سکتے وہ مسلمانوں کے نام بھی استعمال نہیں کرسکتے حکومت اس ضمن میں فوری ایکشن لے۔
دریں اثناء جمعیت علماء پاکستان کی ختم نبوت آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر متفقہ طور اعلامیہ بھی جاری کیاگیا۔