بھارت کی آبی دہشت گردی: مقبوضہ کشمیر کے ڈیم سے دریا جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا

221

 مظفرآباد: بھارت کی آبی دہشت گردی بھی جاری ہے، مودی سرکار نے  مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریائے جہلم میں ایک بار پھر  اضافی پانی چھوڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تاہم بہاومیں اضافے سے دریائے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پیدا نہیں ہو ئی  بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے صرف 2 فٹ تک کا اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے ماضی میں بھی کئی بار مختلف ڈیمز سے پاکستان میں پانی چھوڑا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔