ڈیرہ اسماعیل خان: کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد ہلاک

21

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد عطا الرحمن کو ہلاک کردیا، ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد حالیہ دنوں تحصیل کلاچی سے لیفٹیننٹ کرنل خالد سمیت 4افراد کے اغوا میں ملوث تھا۔