این جی اوز کو ملنے والی غیرملکی فنڈنگ کی نگرانی کا فیصلہ

19

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کو ملنے والی فارن فنڈنگ کی نگرانی کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں6 رکنی کمیٹی بھی قائم کر لی۔کابینہ کی ہدایت پر وزیر قانون کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور کمیٹی این جی اوز کو کی جانے والی فنڈنگ کا تفصیلی جائزہ لے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مشکوک فنڈنگ روکنے کے لیے کمیٹی اقدامات تجویز کرے گی اور گرے چینل سے فنڈنگ روکنے کے اقدامات بھی تجویز کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ این جی اوز کو فارن فنڈنگ کے استعمال کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔