لاہور (آن لائن) صدر سنی علما کونسل لاہور اور صوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آئی پی پیزکمپنیاں پاکستان کونوچ رہی ہے،مہنگی تر ین بجلی پاکستان کے معاشی، اقتصادی،سماجی و معاشرتی وجود کیلئے بہت بڑاخطرناک ہے، وزیروں،مشیروں، افسر شاہی اور ملازموں کی بجلی کی مفت خوری بند کی جائے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل عوام پر ایٹم بم بن کر گرے ہیں۔ مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے۔کئی قسم کے ٹیکس بجلی کے بل میں لگا کر بھیجے گئے ہیں۔جو حکومتی ٹیکس نہیں بلکہ جگا ٹیکس ہیں۔ مہنگائی نے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ لوگوں کے کاروبار تباہ اور بے روزگاری عام ہو چکی ہے۔