اے این پی رہنما زاہد خان کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

12

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے بھی عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست سے چل رہی ہے، اس میں نظریات کہیں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کر سکتا، مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔