جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد کے ڈی او سیکنڈری کا گورنمنٹ کیمپس اسکول علی شیر آفریدی کادور ہ ،طلبہ میںدرسی کتابیں تقسیم کیں ،کلاسز کا دورہ ،اساتذ ہ کی حاضری چیک کی ،پودا لگایا ،اسکول کی مرمت کرانے سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری محمد اسماعیل بروڑ نے گورنمنٹ بوائز کمپس اسکول پھول باغ علی شیر آفریدی جیکب آباد کادورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او نے مختلف کلاسز کا دورہ کرکے بچوں سے سوالات کئے اور بچوں میں درسی کتب تقسیم کیں،ایس ایم سی چیئر مین عبدالرحمن آفریدی بھی موجود تھے اور اسکول میں بچوں کی انرولمنٹ اور اساتذہ کی حاضری سمیت صفائی، پینے کے پانی کے بہتر انتظامات پر ہیڈ ماسٹر محمد صدیق میرانی کو شاباش دی ۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد صدیق میرانی نے اسکول کے مسائل جن میں واش روم نہ ہونے، اسکول کی عمارت کی مرمت سمیت دیگر بنیادی مسائل سے آگاہ کیا، آخر میں ڈی ای او نے اساتذہ، طلبا و طالبات کے ہمراہ اسکول میں پودا لگایا۔