لاہور (آن لائن) لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائرلائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی ، پرواز کے 13منٹ بعد ہی پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کو دوبارہ لاہور ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ترجمان ائر لائن کے مطابق نتظامیہ کے مطابق P841پرواز کو روانگی کے 13منٹ بعد پرندہ ٹکرانے کے سبب واپس لاہور اتار لیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق برڈ ہٹ سے طیارے کے انجن کے قریب نقصان پہنچا جبکہ پرواز میں سوار 100سے زیادہ مسافر محفوظ رہے۔مسافر طیارے سے آف لوڈ کرکے لاﺅ نج منتقل کیے گئے ، طیارے کو گراﺅنڈ کردیا گیا ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز نے صبح پونے 10بجے کراچی پہنچنا تھا۔تاہم حادثے کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔