آرمی چیف کی کاوش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے، فیصل واوڈا

82

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ آرمی چیف کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے وژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی
نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈرز، آئینی، قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ پہلے کر لیتے تو آج پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا اب بھی موقع ہے، آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔