ملک خانہ جنگی اور انارکی طرف جارہا ہے، اسد قیصر

89

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے مجھے اشارہ کیا کہ تم تمباکو مافیا کا نمائندہ ہو، صوابی 55 فیصد تمباکو کی پیداوار کا علاقہ ہے، میرا تمباکو کا کوئی کاروبار نہیں ہے ،سیگرٹ پر جتنا ٹیکس لگا سکتے ہو لگاو¿بڑی بڑی کمپنیاں اپنی اجارہ داری قائم کرتی ہیں جو ٹیکس کی چوری ہوتی ہے،اس کا قلع قمع بھی ہونا چاہیے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ،کل جب خواجہ آصف بات کر رہے تھے وہ لائیو چل رہا تھا،محمود خان اچکزئی نے بات کی لائیو بند کر دی گئی میں تو اپنے دشمن کے ساتھ بھی بدزبانی نہیں کرسکتا،فاٹا کے مسائل پر کمیٹی بنائیں بلوچستان میں اتنے سنجیدہ واقعات ہوئے،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں کوئی حکومت کی طرف سے نمائندہ نہیں بولا،حکومت کی پالیسی واضح کریں ایک خاتون کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کیے ہوئے ہیں ،دیکھ رہا ہوں کہ ملک خانہ جنگی اور انارکی طرف جارہا ہے۔