کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانی پی ٹی آئی کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بیانات نشر کرنے پر پابندی کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تقریر نشر کرنے سے متعلق پابندی کے خلاف درخواست پر اپیل نمٹادی۔سندھ ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے معاملہ دوبارہ سنگل بینچ کو بھجوا تے ہوئے کہاکہ اس معاملے کا6 ہفتے میں حتمی فیصلہ کردیا جائے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تقریر نشر کرنے سے متعلق پابندی کے خلاف درخواست پر اپیل نمٹادی،سنگل رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا،سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف پیمرا نے2ر کنی بینچ کے سامنے اپیل دائر کررکھی ہے عدالت میں پیمرا کے وکیل کا کہناتھا کہ پیمرا کی ہدایات قانون کے دائرے میں ہیں،کسی کے خلاف نہیں، پیمرا نے چینلز کو لائسنس کے قواعد و ضوابط پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔