لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر 34ملزمان کی گذشتہ سال نو مئی کو جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 14 ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں اور اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی دائر درخواستیں بھی منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن سے مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔