برطانیہ نے ایرانی ’قدس فورس‘ پر پابندی عاید کر دی

51

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کر دی، پابندیوں میں اب ایرانی پاسداران انقلاب کی اسپیشل فورسز یونٹ قدس فورس کو شامل کرلیا گیا۔روسی ایجنسی کے مطابق ملک میں داخلے پر پابندی اور اثاثوں کو منجمد کرنے کی صورت میں یہ پابندیاں ایرانی پاسداران انقلاب کے یونٹوں میں سے ایک کے کمانڈر حمید فاضلی کے خلاف عاید کی گئی ہیں، عبدالفتاح اہوازیان اور بہنام شہریاری پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔برطانوی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق عبدالفتاح اہوازیان ایرانی حکومت کی مخالفانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔