اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں بارش کے کھڑے پانی میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں پیش آیا جہاں کم سن بچہ پاؤں پھسلنے سے بارش کے کھڑے پانی میں جاگرا، بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے 2 بہنیں بھی پانی میں کود پڑیں،ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ گل ترین، 7 سالہ ہاجرہ بی بی اور 9 سالہ فرقینہ شامل ہیں۔ ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو پانی سے نکال کر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔