مستحکم معیشت کیلئے پالیسیز کا تسلسل لازمی  ہے، احسن اقبال

168
In the journey of change

   اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہناہے کہ مستحکم معیشت کیلئے پالیسیز کا تسلسل لازمی ہے ،2017 تک ملک میں کوئی بحران نہ تھا، ایک ناتجربہ کار حکومت ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لائی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے  کہا کہ آج مہنگائی بتدریج کم ہورہی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بھی بہتری آئی، توانائی بحران پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے مربوط منصوبہ بندی ضروری ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تھرکول منصوبے سے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، جدید معیشت کا قیام عمل میں لانے کیلئے ماحول دوست توانائی ضروری ہے، مستحکم معیشت کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، ملک میں معاشی استحکام حکومت کی ترجیح ہے۔