ایم کیو ایم پاکستان کا کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کا اعلان

183

ایم کیو ایم پاکستان نے کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی نے جمعرات کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے بڑے پیمانے پر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے اس بات کا واضح کیا کہ احتجاج کا مقصد عوام کو درپیش مشکلات اور بجلی کمپنی کی ناقص کارکردگی کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکن شرکت کریں گے تاکہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ تک عوامی غصے اور احتجاج کا پیغام پہنچ سکے۔

ترجمان نے کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ احتجاجی تحریک کا مقصد پورا ہو۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس مظاہرے کے ذریعے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی غیر منصفانہ فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے دباؤ بنایا جائے گا۔