موبی لنک بینک اور کیئر پاکستان کا اشتراک

141

کراچی (کامرس رپورٹر) ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے کیئر پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت اسکے سٹرائیو ویمن (Strive Women) پروگرام کے ذریعے 50 ہزار خواتین کو انکی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ بااختیار بنایا جائے گا۔ اس شراکت داری کے تحت موبی لنک بینک اور کیئر پاکستان اپنی مالیاتی خواندگی اور ہنرمندی کی ترقی کے حوالے سے سرمایہ کاری کریں گے جس کی بدولت پہلے سے زیادہ مساوی اور خوشحال معاشرے کی راہ ہموار ہوگی۔ اگلے تین سالوں میں، دونوں ادارے 30,000خواتین کو اپنا کاروبار قائم کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار میں وسعت لانے کے لئے مالی وسائل فراہم کریں گے۔ گی۔ موبی لنک بینک کے عبوری سی ای او حارث محمود چودھری نے کہا، ”موبی لنک بینک خواتین کو بااختیار بنانے اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ہمارے ویمن انسپائریشنل نیٹ ورک (WIN) پروگرام نے 15,000 خواتین کے کاروبار کو موثر طریقے سے قائم کرنے اور اس میں وسعت لانے کے لئے ضروری معلومات اور مہارت سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کیئر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ایک اہم اتحاد ہے جو مائیکرو فنانس کے شعبے میں ہماری مہارت کو خواتین کی بااختیاری کے انکے عزم سے جوڑتا ہے۔ ہم اپنے اثر و رسوخ کو مل جل کر بڑھا کر پسماندہ طبقے کی مزید خواتین تک رسائی کے لئے پرعزم ہیں اور انہیں مالی طور پر پھلنے پھولنے اور اپنے حلقوں میں تبدیلی کا محرک بننے میں مدد کر رہے ہیں۔”کیئر پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عادل شیراز نے کہا، ” ہم پاکستان میں کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے اور مالی بہتری میں اضافے کے لئے موبی لنک بینک کے ساتھ شراکت داری پر نہایت پرجوش ہیں۔ خواتین کی زیر قیادت کاروباروں کو ایک مضبوط معاون نظام کے فروغ دینے کے حوالے سے سٹرائیو ویمن پروگرام ہمارے عزم کی روشن مثال ہے۔ اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں کاروباری خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ ہم ان کی بھرپور صلاحیت کو بروئے کار لانے اور اپنی معیشت کو بہتر بنانے سے متعلق درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔