اسلام آباد کو ملٹری زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی

174
turns democracy into monarchy

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے چیئرمین ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر خانہ جنگی ہے،دارالحکومت اسلام آباد کو ملٹری زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے، آٹھ ستمبر کا جلسہ پاکستان کی تاریخ بدلے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اگر جوڈیشل آئینی ترمیم لے کر آئے گی تو اسے کسی صورت میں بھی ہمارے ممبران اسمبلی ووٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اگر مستحکم کرنا ہے تو پھر عمران خان کو باعزت طور پر رہا کیا جائے،آٹھ ستمبر کے جلسے میں پاکستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے،عمران خان پر جھوٹے اور بے بنیاد کیس بنائے گئے ہیں، تمام عدالتوں سے انہیں باعزت طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔