پی ٹی آئی  قیادت کی کوئی پالیسی نہیں جس سے عمران خان باہر آئیں، فواد چوہدری

172
PTI has no plans

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیات کی  کوئی پالیسی نظر نہیں آتی جس سے بانی پی ٹی آئی کو باہر لا سکیں، (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوامی مقبولیت کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس وقت ملک کے اندر کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے،(ن)لیگ کی سیاست مکمل تباہ و برباد ہو گئی ہے،پنجاب میں دہشت پسند مذہبی گروہ کو طاقت مل رہی ہے، جو کے پی اور بلوچستان میں ہو ا وہ ایک دن کی کہانہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا، لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہی ہے، حکومت معیشت کو بہتر کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ملک دشمن پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔