پیارے کا اعلامیہ

156

سید طاہر حسن
پی آئی اے ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (پیارے) کے تحت جاری کردہ اعلامیہ میں آرگنائزنگ سیکرٹری شیخ نجم الغنی، سیکرٹری جنرل محمد اعظم چودھری، سینئر نائب صدر پرویز فرید نے آگاہ کیا کہ پی آئی اے کے پنشنرز PIA کی نجکاری کے عمل سے پیدا ہو ہونے والی صورتحال سے تشویش اور کرب میں مبتلا ہیں اور اس میں تاخیر سے پنشن ادا کیے جانے کی وجہ سے مزید اضافہ ہوا ہے۔ پیارے اپنے ممبران اور جملہ پنشنرز کی آگاہی کے لیے واضح کرتی ہے کہ PIA نجکاری کے عمل سے تا حال ہم نے پنشنرز کے مسائل اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام اور مقتدر حلقوں کو بر وقت مطلع کیا ہے کہ پنشن کو فوراً معقولیت پر لا کر جاری رکھا جائے۔ میڈیکل،پیسج کی گارنٹیڈ سہولیات بھی جاری رکھی جائیں اور کمیوٹ شدہ پنشن بحال کی جائے۔ PIA پنشن فنڈ ٹرسٹ میں پنشنرز کے نمائندگان کو مناسب نمائندگی دی جائے۔ 5 ستمبر 2023 ء کوسیکرٹری ایوی ایشن، 9 اکتوبر 2023ء کو فنانس سیکرٹری اور وزیر، ڈیفنس منسٹر، چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن ، CEO پی آئی اے کو خطوط روانہ کیے گئے۔ چیئر مین PIA سے بھی رابطہ رکھا گیا۔ CHRO پی آئی اے اور GMIR سے بھی متعدد میٹنگز کی گئیں۔ ان کے علاوہ وزیر اعظم اور صدر مملکت کو بھی مراسلات روانہ کیے گئے۔ 21 مئی 2024 ء کو پیارے کے وفد نے اسلام آباد میں CEO پی آئی اے AVM عامر حیات سے میٹنگ کی۔ انہوں نے پنشن اور میڈیکل کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ اخبارات میں بھی خبریں شائع ہوتی رہیں۔ چیئر مین SECP (سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ) کو 22 اپریل 2024ء اور ایک تفصیلی مراسلہ 24 اپریل کو لکھا گیا۔ 20 اپریل 2024 ء کو پیارے کی جنرل باڈی میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کی گئی جو تمام متعلقہ اور مقتدر حلقوں کو بھیجی گئی۔ 15 مئی کو

چیئر مین PIA ہولڈنگ کمپنی (طارق باجوہ ) کو بھی مراسلہ بھیجا گیا اور ابھی حال ہی میں پنشن فنڈز کی حفاظت کے سلسلے میں ڈائرکٹریٹ آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کو بھی مراسلات روانہ کیے گئے اور ملاقات بھی کی گئی۔ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے لیے PIA کی سبھی نمائندہ تنظیموں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں سا سا، سیپ ، سوفیو اور پیارے کے نمائندگان نے شرکت کی۔ میزبانی ارشاد غنی نے کی۔ شرکاء میں شاہد سرور، ظفر اقبال جامعی، فضل احمد (SOFPO)، سید طاہر حسن، پرویز فرید، اعظم چودھری، کیپٹن نجم الغنی (PIAREA)، شیخ وسیم الدین، ارشد اعوان (SAEP)،عقیل صدیقی، انجم، محمد عرفان (SSA) اور عابد سلیم، ڈاکٹر عمران شریک تھے۔ SECP کے 3 مئی 2024ء کو جاری کردہ آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن نے پیارے اور ’’سوفپو‘‘ کی تشویش سے پنشنرز کی مختلف سہولیات کو جاری رکھنے کے سلسلے میں PIA کو آگاہ کیا۔ PIA نے SECP (کمیشن ) کو یہ یقین دہانی کرادی کہ ’’ PIA پنشنرز کے حقوق و مراعات میں کوئی کمی یا تبدیلی نہیں کی جارہی ہے‘‘۔ان شاء اللہ سب برقرار رہیں گی۔

پیارے کی جنرل باڈی میٹنگ سے سیکرٹری جنرل محمد اعظم چودھری خطاب کر رہے ہیں، صدر سید طاھر حسن، سینئر نائب صدر پرویز فرید، نائب صدر ملک محمد اسلم اور صدر سوات و مالاکنڈ ڈویژن رضا خان بھی اسٹیج پر موجود ہیں