مزدور رہنما علی اختر بلوچ نے آگاہ کیا ہے کہ روزنامہ جسارت کے صفحہ محنت میں خبر شائع ہونے کے بعد وزارت خزانہ حکومت پاکستان کے ریگولیشن ونگ نے باالآخرملک بھر میں کم سے کم اجرت 37ہزار روپے مقرر کرنے کا سرکولر جاری کردیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کے تمام سول ایمپلائز اور وہ تمام سویلینز جنہیں دفاع کی مد سے تنخواہ ادا کی جاتی ہے کہ کم از کم تنخواہ کو 32 ہزار روپے ما ہانہ سے بڑھا کر37ہزار رو پے کرنے کی منظوری دے دی ہے اس کا اطلاق سول پوسٹوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ایمپلائز اور ہنگامی بنیادوں پر ہائر کیے جانے والے (Contingent) اسٹاف پر بھی ہوگا۔ اس کا عملدرآمد یکم جولائی 2024 سے ہی لاگو ہوگا۔