کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز (KCFR) کے تحت گزشتہ روز سندھی دستکاری کے بھرپور ورثے کو فروغ دینے اور سندھ کی منفرد ثقافت کو منانے کے لیے ایک متحرک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا افتتاح وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سعید غنی نے کیا۔ اس نمائش نے متنوع اور ممتاز سامعین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔