ّ6ستمبر یوم دفاع پاکستان کی عام تعطیل بحال کی جائے‘اسلم فاروقی

621

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کی عام تعطیل بحال کی جائے جنگ ستمبر کے شہداء جنہوں نے مادر وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے بزدل دشمن کو مٹی چٹائی اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا ان پاک فوج کے عظیم شہداء کی یاد میں منائے جانے والے یوم دفاع پاکستان کی عام تعطیل کو ختم کرنا جنگ ستمبر کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھلا دینے کے مترادف ہے۔