ضلعی انتظامیہ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نعت خوانی کے مقابلے

77

نواب شاہ (پ ر) ضلعی انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں ضلعی سطح پر نعت خوانی کے مقابلے منعقد کیے گئے، نعت خوانی کے مقابلوں میں 15 سال سے کم اور 15 سے 25 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا ، 15 سال سے کم عمر کے لڑکوں کے مقابلوں میں محمد احمد رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ رضا محمد نے دوسری اور محمد بختیار نے تیسری پوزیشن حاصل کی، لڑکیوں کے مقابلوں میں عائشہ نے پہلی، زینب خرم نے دوسری اور ملائکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ 15 سے 25 سال تک کی عمر کے نعت خوانی کے مقابلوں میں احسان علی نے پہلی، شاہ نواز نے دوسری اور حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح لڑکیوں کے مقابلوں میں فاطمہ نے پہلی، ثناء نے دوسری اور خدیجہ ساند نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور کہا کہ ضلعی سطح کے نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نعت خوانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اُمید ہے کہ نعت خواں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی جانب سے کل کراچی میں صوبائی سطح کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کریں گے۔