دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو کے مقامات پر صورتحال معمول پر آگئی

105

سکھر (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو کے مقامات پر صورتحال معمول پر آگئی، گڈو کے بعد سکھر بیراج پر بھی سیلابی پانی کا دباؤ ختم ہوگیا، دونوں بیراجوں پر پانی کی صورتحال معمول پر آگئی ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی طغیانی بدستور برقرار ہے، سکھر بیراج کا بالائی بہاؤ ایک لاکھ 82 ہزار کیوسک اور بہاؤ کم ہو کر ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک، گڈو بیراج کا بالائی بہائو کم ہو کر ایک لاکھ 93 ہزار کیوسک اور بہاؤ کم ہو کر ایک لاکھ 87 ہزار کیوسک رہ گیا ہے، کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم کا بہاؤ 3 لاکھ 37 ہزار اور ڈاون اسٹریم کا بہاؤ 3 لاکھ 35 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔