سکھر: غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کیخلاف کارروائیاں تیز

46

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم نے غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن ایلیمینٹری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری حافظ شہاب الدین انڈھڑ نے 7 جونیئر ایلیمینٹری اسکول ٹیچرز اور ایک ایچ ایس ٹی کو غیر حاضر رہنے پر نوکری سے برطرف کردیا، برطرف ہونے والے جونیئر ایلمینٹری اسکول ٹیچرز میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول باگڑجی کی شفق زہرا، گورنمنٹ (این) اسلامیہ ہائی اسکول شہید گنج کا تنویر شاہ، گورنمنٹ (ڈی این بی) گرلز ہائی اسکول کی ماہرہ سومرو، گورنمنٹ باغ حیات علی شاہ اسکول سکھر کا امجد علی، گورنمنٹ سنگل سیکشن اسکول لونگ بھٹی کا محمد عارف، گورنمینٹ کمپری ہینسو ہائیر سیکنڈری اسکول سکھر کا جنید احمد اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سلطانپور کا سید وقار مظہر شامل ہیں۔ گورنمنٹ ہائی اسکول حاجی خان چاچڑ کے ایچ ایس ٹی گل حسن کو بھی غیر حاضر رہنے پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن ایلیمینٹری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری سکھر حافظ شہاب الدین انڈھڑ نے تمام برطرف اساتذہ کے الگ الگ آرڈرز جاری کردیے، جن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ اساتذہ سے غیر حاضری کے نوٹوٹسز جاری کیے گئے اور ذاتی طور پر پیشی کا موقع بھی فراہم کیا گیا، تمام اساتذہ نے نہ نوٹسز کا جواب دیا اور نہ ہی ذاتی طور پر پیش ہوئے۔