سکھر (نمائندہ جسارت) 2 روز قبل جاگیرانی برادری کے 2 گروپوں میں تصادم کا معاملہ ، قابل گوٹھ میں بھینسوں کی چوری کے معاملے پر جاگیرانی برادری کے 2 گروپوں کے تصادم میں 3 افراد قتل اور 5 زخمی ہوئے تھے۔ متاثرہ شخص دارا سکندر جاگیرانی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی، ڈی آئی جی سکھر اور آئی جی سندھ سے معاملے کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 مسلح افراد نے حملہ کیا اور ہماری 25 سے زائد بھینسیں چھین لیں، حملہ آور پولیس کو مطلوب اور اشتہاری ہیں، ہمارا گزر بسر اسی مال مویشی پر ہوتا ہے، حملے میں ایک میرا بھتیجا قتل ہوا ہے اور ہمارے 5 افراد شدید زخمی ہیں، ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم مارے گئے ہیں۔ انہوں نے حکام، ایوانوں کے سربراہان اور پولیس کے افسران سے پرزور مطالبہ ہے کہ جوابداروں کے خلاف سخت کارروائی اور معاملے کی انکوئری کروا کر جو بھی ملزمان ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور فوری ہمارے مال مویشی برآمد کروائے جائیں اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔