لاہور (صباح نیوز)لاہور پولیس کی جانب سے قیام امن کیلئے رواں سال اب تک2774 سرچ اینڈکومبنگ آپریشنزکئے گئے ہیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران 79979 گھروں، 50036 کرایہ داروں اور169722اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔ دوران سرچ آپریشنز 257282 اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ قانون شکنی پر 1146افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت472اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ سرچ آپریشنز میں 182اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں، منشیات کے60مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔