ہری پور(صباح نیوز)ہری پور تھانہ مکھنیال کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں داخل ہو کر تیز دھارآلے سے سوئے ہوئے باپ بیٹے کو قتل کردیا جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔ہری پور کے تھانہ مکھنیال کی حدود نائیاں دی گلی علاقہ ھلی میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر تیز دھار آلے 47 سالہ صغیر احمد 37 سالہ بیوی جمیلہ اور دو بیٹوں 23 سالہ سفیر اور 6 سالہ عدیل کو بے دردی سے قتل کردیا۔باپ صغیر احمد اور 23 سالہ بیٹا سفیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی اور 6 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو خان پور ہسپتال جبکہ زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا۔