اسلام آباد: پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں ایک دو نہیں پورے 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک طرف لوگ بھوک سے مر رہا ہے تو دوسری طرف ایسے پاکستانی بھی ہیں جو بینک اکانٹس میں 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے اور یہ رقم ایک کروڑ چالیس لاکھ اکاونٹس میں پچھلے دس سال سے پڑی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں ایک دو نہیں پورے 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ بھاری رقم مختلف بینکوں کے عارضی طور پر بند ایک کروڑ 40 لاکھ اکاؤنٹس میں پڑی ہوئی ہے۔ کھاتہ داروں کو 3 نوٹس بھجوانے کے بعد فنڈز اسٹیٹ بینک کو منتقل ہوجاتے ہیں۔
حکام کے مطابق لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز 10 سال بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس فعال کرانے آتے ہیں، کمیٹی نے عارضی بند اکاؤنٹس دوبارہ فعال کرانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی تجویز منظور کرلی۔