ملک میں مہنگائی عمران خان کی بدولت ہے، نواز شریف

257
name of Medina

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے حالیہ مشاورتی اجلاس میں مہنگائی کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو قرار دیا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدر نواز شریف کی جانب سے کی گئی تھی۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت ہی عوام کو ان مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو مشکل حالات میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔

انہوں نے اپنی ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ معیشت کو مستحکم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور بجلی کے بھاری بلوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔