پشاور: حیات آباد میں گھر کے سامنے دھماکا ، جانی نقصان نہیں ہوا

89

پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے حیات آباد میں شینواری ہائوس کے سامنے دھماکہ ہوا ہے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق فیز ٹو میں عدنان نامی شخص کے گھر پر کسی نے بارودی مواد پھینک کر دھماکا کیا۔پولیس نے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے سے گھر کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے مالک سے بھتہ دینے کا مطالبہ ہوا تھا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرکر اصل حقائق جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی ۔