وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے، سیاسی امور پر گفتگو

47
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز)و زیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفد کے ساتھ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی، عطا تارڑ شامل تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کی آمد کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا انتہائی پرتپاک طریقے سے گلے ملے۔ ترجمان جے یوآئی کے مطابق وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔