پاکستان رواں سال 18ہزار 700 ارب قرض ادا کریگا، وزارت خزانہ

86

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں، وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، پاکستان رواں سال 2024ء میں 18 ہزار 700 ارب قرضہ واپس کرے گا۔ رواں سال جون تک کل قرض 71 ہزار ارب تھا جس میں (66 فیصد) 47 ہزار ارب سے زاید ملکی اور (34 فیصد) 24 ارب سے زاید غیر ملکی قرضہ ہے۔ ملکی قرضہ حکومتی سیکورٹی کے اجراء، بیرونی قرضہ، ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے آئندہ 2024ء سے 2040ء تک قرض ادائیگی کا شیڈول پیش کردیا ہے۔ رواں سال 2024ء میں 18 ہزار 700 ارب اور 2025ء میں 8 ہزار 700 ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ 2026ء میں 7 ہزار 600 اور 2027ء میں 4 ہزار 300 ارب قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔ اسی طرح 2028ء میں 6 ہزار اور 2029ء میں 8 ہزار 400 ارب سرکاری قرض ادائیگی کی جائے گی جبکہ 2030ء میں 2 ہزار 400، 2031ء میں 2 ہزار 600 اور 2031ء میں 1 ہزار ارب سے زاید سرکاری قرض کی ادائیگی شیڈول ہے۔