پشاور: منکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ مریضاسپتال منتقل

29

پشاور (اے پی پی) پشاور میں منکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ مریض پولیس سروس اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور باچاخان انٹرنیشنل ائرپورٹ میں اسکریننگ کے دوران 2 مسافروں میں علامات پائی گئیں۔ پختونخوا میں اب تک منکی پاکس کے 2 کنفرم کیسز موجود ہیں۔