پشاور (صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بغض میں جعلی حکومت نے انٹرنیٹ کا بھی ستیاناس کر دیا، آئی ٹی وزیر کہتی ہیں وی پی این سے نیٹ سست ہوا، نیٹ ٹھیک ہو تو کسی کا دماغ خراب ہے کہ وی پی این لگائے ۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ آئی ٹی شعبے سے وابستہ بزنس کمیونٹی کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، انٹرنیٹ کے بارے میں وزرا کے بیانات میں بھی مماثلت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کہتا ہے فائر وال لگی ہے دوسرا کہتا نہیں لگی، ایک کہتا ہے زیر سمندر کیبل کٹ گئی دوسرا کچھ کہتا ہے۔