حکومت ناکام ہوگئی، ذمہ داران فوری حل تلاش کریں، شیخ رشید

38

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اونٹ کسی بھی کروٹ بیٹھ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کل تاجروں نے تاریخی ہڑتال کرکے
حکومت پر عدم اعتماد کر دیا کوئی ملک اور ادارہ موجودہ حکمرانوں کو پانچ ڈالر دینے کو تیار نہیں، آئی ایم ایف کے 4 ستمبر کے اجلاس میں ایجنڈا میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا، آج ریاست، معیشت اور سیاست شدید بحران کا شکار ہیں، موجودہ کرائے کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مکمل ناکام ہوگئی، ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں وہ فوری حل تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ میری دوستی ایک ہی آدمی سے تھی ہے اور رہے گی، عوام کے ساتھ جو بیت رہی ہے وہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا، غریب کے لیے کچھ کیا جائے، تعلیمی ادارے تباہ ہورہے ہیں، عوام پر جو بھاری ٹیکس لگائے وہ ادا نہیں کرسکتے کیوں کہ قوت خرید ختم ہوچکی ہے، اسی طرح بلوچستان کے حالات بھی شدید پریشان کن اور حساس ہیں، ہمیں پاکستان کا سوچنا ہوگا پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہی جینا مرنا ہے۔