بقائے پاکستان کیلیے طلبہ کی خدمات کی ضرورت ہے، انس محصی

47

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کی جانب سے وژن 2024ء کے مطابق حیدرآباد کے کوآرڈینیٹر کا اجلاس رکھا گیا جس میں خصوصی شرکت انس محصی صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے کی۔ ان کے ہمراہ حیدرآباد ڈویژن کے صدر عبداللہ کشمیری اور ضلع حیدرآباد کے کوآرڈینیٹر محمد کیف نے اجلاس کی سربراہی کی، انس محصی صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے طلبا سے گفتگو کی۔ اجلاس میں نومنتخب اراکین کو تقرر نامہ دیے گئے ۔میٹنگ میں کاموں پر رپورٹ لی گئی ساتھ ہی وژن 2024ء کے نئے اہداف دیے گئے۔ اس اجلاس میں مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد کی ٹیم نے نئے عزم کے ساتھ طلبا کے مسائل پر کام کرنے کا عہد کیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انس محصی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان میں سب سے اہم کردار طلبا کا تھا اور آج بقائے پاکستان کے لیے ایک مرتبہ پھر سے طلبا کو نظریہ پاکستان کے تحت اپنی خدمات ملک و ملت کے لیے سر انجام دینے کی ضرورت ہے، عبداللہ کشمیری نے پاکستان کے موجودہ خراب حالات سے پریشان طلبا کا ملک چھوڑ جانے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔