چین کی 2فضائی کمپنیوں میں مقامی ساختہ طیارے شامل

119

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی فضائی کمپنیوں نے ائر چائنا اور چائنا سدرن ائر لائنز نے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے کمرشل جیٹ طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرلیے۔ دونوں کمپنیوں کو بدھ کے روز کومیک سی919 طیارے مل گئے ہیں۔ چینی طیارہ ساز کمپنی کومیک بین الاقوامی کمرشل جیٹ طیاروں کی مارکیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مارکیٹ پر مغربی طیارہ ساز کمپنیاں ائربس اور بوئنگ چھائی ہوئی ہیں۔ مسافر طیاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور فراہمی میں بڑھتے ہوئے فرق کے ساتھ بوئنگ کے حفاظتی انتظامات پر سوالیہ نشانات سے مارکیٹ میں دباؤ کی صورت حال ہے۔