بھارت میں بجلی گرنے سے اموات میں تشویشناک اضافہ

47

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں موسمیاتی تغیر کے سبب بجلی گرنے کے واقعات کی وجہ سے اموات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ محققین کے مطابق 1967 ء سے 2020 ء کے درمیان مجموعی طور پر ایک لاکھ ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جو فی برس اوسطاً 1900 اموات بنتی ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بجلی گرنے کی مجموعی تعداد کی براہ راست پیمائش نہیں کی گئی لیکن اموات کے متعلق اعداد و شمار ملک بھر میں غیر متوقع طور پر اور تواتر کے ساتھ بجلی گرنے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔