گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں: لاہور میں غریب تنگ شہری نے بیوی بچوں سمیت 7 افراد کو زہریلی گولیاں کھلادیں

159

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں گھرکے سربراہ عقیل نے اہلخانہ کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی بچوں سمیت 7 افراد کو زہریلی گولیاں کھلائیں، متاثرہ فیملی کو بروقت طبی امداد دے کربچالیاگیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر پوری فیملی کو اسپتال منتقل کیا جس کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔شہری عقتل نے اپنے بیان میں کہا کہ گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں،7 ماہ سے گھر کاکرایہ بھی نہیں دیا، غربت سے تنگ آکر میں نے بیوی بچوں اور خود کو زہر دیا۔